the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


واشنگٹن، نیویارک: اس سال کا پہلے موسمِ سرما کے طوفان کی وجہ سے امریکا کے جنوب مشرقی علاقوں میں جمعہ کے روز نو افراد ہلاک ہوگئے، بعض علاقوں میں دو دو فٹ تک برف پڑچکی ہے، اور ایئرلائنوں کو ہزاروں پروازیں منسوخ کرنی پڑی ہیں۔

نیویارک اور نیوجرسی کے گورنروں نے اپنی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ ہلاکتیں منجمد درجہ حرارت اور سخت سرد ہواؤں کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

اس پورے خطے میں شاہرائیں برفباری کی وجہ سے بند پڑی ہیں، برف سے ڈھکی سڑکیں بھی کاروں کے حادثات کا سبب بن رہی ہیں، جن میں کچھ لوگ ہلاک جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

بوسٹن کا شہر بُری طرح متاثر ہے۔ شمال مشرقی ریاست میساچوسیٹس بھی ہرکولیس نامی برفانی طوفان کا شدید ہدف بنی ہوئی ہے، جہاں کچھ علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تین فٹ تک برف پڑچکی ہےؕ۔

فلائٹ اسٹیٹس ڈاٹ کام کے مطابق امریکا بھر میں تین ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں۔ اور صرف شکاگو کے اوہئر ایئرپورٹ پر تقریباً دس ہزار سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ آٹھ سو بیالیس فلائٹس منسوخ کردی گئی ہیں۔

جمعرات کی رات کو موسمیاتی چینلز نے رپورٹ دی تھی کہ موسم سرما کے مختلف قسم کے طوفانوں کی وارننگ کی وجہ سے جنوبی انڈیانا سے مشرقی میانی ریاست کے انیس سو کلومیٹر کے علاقے میں کم ازکم دس کروڑ امریکی پھنسے ہوئے ہیں۔

نیویارک میں صبح چھ بجے تک جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے ساتھ ساتھ بوسٹن میں لوگان ایئرپورٹ کو باضابطہ طور پر بند کردیا گیا تھا۔ نیویارک کی دو اہم



شاہراہیں، لانگ آئی لینڈ ایکسپریس وے اور انٹراسٹیٹ 84 کو رات بارہ بجے سے صبح آٹھ بجے تک بند کردیا گیا تھا۔

توقع ہے کہ شمال مشرق کے علاقوں میں ہفتے کی صبح تک درجہ حرارت منفی بیس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرجائے گا۔

امریکا کی قومی موسمیاتی سروس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی ہنگامی صورتحال کے علاوہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ بزرگوں کو بھی بطور خاص خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ باہر نکلیں گے تو ہائیپوتھرمیا (جسم کا درجہ حرارت گرجانا) اور فروسٹ بائٹ (جسمانی اعضاء کا جم جانا) کا شکار ہوجائیں گے۔

ہائپوتھریمیا اور فروسٹ بائٹ کے شدید خطرے کی وجہ سے میساچوسیٹس کے گورنر نے جمعرات کے روز تمام ورکروں کو تین بجے ہی گھر جانے کی اجازت دے دی تھی۔ انہوں نے انتہائی سرد درجہ حرارت کے بارے میں کہا کہ ”یہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔“

نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے کہا کہ ”لوگوں کو اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلنا چاہئے، اور اس خطرناک موسم سے مقابلہ نہیں کرنا چاہئے۔“

موسمیاتی چینل کے ایک ماہر نے کہا کہ ”اگر آپ شمال مشرقی علاقے میں رہتے ہیں تو آپ ہرکولیس طوفان کی طاقت کو محسوس کرسکتے ہیں۔ یہ صرف برفانی طوفان ہی نہیں ہے، بلکہ اس کے ساتھ انتہائی سرد ہوا بھی چل رہی ہے۔“

نیویارک شہر کے میئر بل ڈی بلاسیو، جنہوں نے اس طوفان سے محض چوبیس گھنٹے پہلے ہی حلف اُٹھایا تھا، کا کہنا تھا کہ ”اچھا ہوتا کہ یہ پہلا دن پُرسکون ہوتا، لیکن ہمارے ذہنوں پر برف پڑ چکی ہے، اور ہم ایک لیزر شعاع کی طرح اس شہر کی حفاظت پر اپنی توجہ مرکوز کررہے ہیں، اور ہر ایک اس کے لیے تیار ہورہا ہے۔“
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.